Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی لاجسٹک سروسز میں پہلی سعودی معاون ٹرینر خاتون کون 

النعیمی نے سعودی آرامکو کی سی ٹریننگ اکیڈمی سے مختلف کورس کیے ہیں(فوٹو، ایکس)
مملکت میں ٹرانسپورٹ کی جنرل اتھارٹی  (ٹی جی اے)  نے سعودی آرامکو کے تعاون سے نجلا  بنت سلمان النعیمی کو معاون اسسٹنٹ  میری ٹائم ٹرینر تعینات کردیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نجلا النعیمی  سی لاجسٹک سروسز میں پہلی سعودی معاون اسسٹنٹ میری ٹائم ٹرینر بن گئیں۔ 
ٹی جی اے نے توجہ دلائی ہے کہ یہ کام سمندری ٹرانسپورٹ میں ٹرینرز کی سرپرستی کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
سعودی مرد و خواتین کو میری ٹائم  ٹرینر کا کورس بھی کرایا  جارہا ہے اور انہیں اس حوالے سے ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔ 
یاد رہے کہ نجلا النعیمی نے  ٹرینر کے طور پر سپیشل کورس اور ٹریننگ حاصل کی ہوئی ہے۔ 
النعیمی نے سعودی آرامکو کی سی ٹریننگ اکیڈمی سے مختلف کورس کیے ہیں۔ 

شیئر: