Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹ بال ٹیم کا اگلا میچ  کس ملک سے ہوگا؟ 

سعودی ٹیم دوسرے میچ کےلیے تیاریاں کررہی ہے(فوٹو، سبق نیوز)
سعودی قومی فٹبال ٹیم نے پاکستانی ٹیم پر فتح حاصل کرنے کے بعد اگلے میچ کے لیے الاحسا میں دوبارہ ٹریننگ شروع کردی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے حوالے  سے سعودی ٹیم کا اگلا میچ اردن سے ہوگا۔ 
سعودی ٹیم کے ٹرینر روبرٹو مانچینی نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا ہے پہلے گروپ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مقابلے میں شریک کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔
ان کے لیے ہیلتھ کلب میں سپیشل ٹریننگ کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ دوسرے گروپ نے الفتح کلب کے دوسرے سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ اس میں سعودی ٹیم کے وہ کھلاڑی شامل کیے گئے جو پہلے گروپ میں نہیں تھے۔ 
دوسری جانب عبدالباسط ھندی نامی کھلاڑی نے سعودی قومی ٹیم کے کیمپ میں جمعے کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ 
سعودی قومی ٹیم سنیچر کو بھی الفتح کلب کے دوسرے سٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے گ۔ اس ٹریننگ پروگرام میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

شیئر: