وزارت صحت کی جانب سےگھروں پرفلو ویکسین لگانے کی سہولت
وزارت صحت کی جانب سےگھروں پرفلو ویکسین لگانے کی سہولت
اتوار 19 نومبر 2023 5:20
ویکسینیشن پروگرام کا آغاز 19 نومبر سے ہوگا جو 2 دسمبر تک جاری رہے گا(فوٹو، ایکس)
وزارت صحت نے موسمی فلو ویکسین گھروں پر مفت لگانے کی سہولت فراہم کر دی۔ ویکسین ’کریم‘ ایپ کے تعاون سے گھروں پر فراہم کی جائے گی۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے گھروں پرموسمی فلو ویکسین لگائے جانے کی سہولت ابتدائی طور پر جدہ، ریاض، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اوردمام میں فراہم کی جا رہی ہے۔
فلو سے بچاو کے لیے گھروں پر ویکسین لگانے کی سروس کا آغاز 19 نومبر سے ہو گا جو 2 دسمبر تک جاری رہے گی۔ گھروں پر ویکسین لگانے کی سہولت صرف شام 4 سے رات 9 بجے تک مہیا کی جائے گی۔
اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہروں میں ویکسین لگوانے والوں کو چاہئے کہ وہ ’کریم‘ ایپ کے ذریعے پیشگی بکنگ کرلیں تاکہ انہیں بروقت یہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں فلو ویکسین لگوانے سے 60 فیصد سے فلو وائرس کا شکار ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔
معمر افراد یا ایسے اشخاص جن کی قوت مدافعت کمزور ہے کے علاوہ 6 ماہ کے بچے یا غیرمعمولی مٹاپے کا شکار افراد موسم سرما میں فلو سے بچاو کےلیے ویکسین ضرور لگوائیں۔