Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کرکٹ سے سپراسٹار کلچر ختم کیا جائے، گوہا

نئی دہلی۔۔۔۔بی سی سی آئی کی منتظمہ کمیٹی سے استعفیٰ دینے والے رام چندر گوہا نے ہندوستانی کرکٹ میں سپر اسٹار کلچر کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاتھا۔ استعفے کے خط میں انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی میں مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں، وہ کیسے کپتان بن سکتے ہیں۔چنددوسرے کرکٹرز کا بھی یہی حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سپر اسٹار کلچرکو ختم کرنا چاہئے اور صرف ہم ہی اسے ختم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کی فیس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے روز مرہ امور چلانے کیلئے جو کمیٹی قائم کی ہے اس میں ایک مرد کرکٹرہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفادات کا ٹکراؤہی مجھے بہت پریشان کرتا ہے۔ انہوں نے سنیل گواسکر کی مثال دی جوپی ایم جی کمپنی کی سربراہی کرتے ہیں اور شیکھر دھون اور رشاب پنتھ جیسے کرکٹرز کی سرپرستی بھی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی کے کمنٹیٹر کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں۔ انہیں یاتو کمپنی چھوڑنی چاہیئے یا کمنٹری۔ دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن اب بھی قومی کنٹریکٹ کے گریڈ 1کٹیگری میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوچ اور کپتان میں اختلافات صرف پلیئر پاور کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔

شیئر: