Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکاکا میں 300 قبل مسیح کے نوادرات میں خاص کیا؟

ایک عمارت کے کھنڈر بھی دریافت ہوئے ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی وزارت ثقافت کے ماتحت محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ الجوف ریجن کے شہر سکاکا میں  تاریخی کھدائیوں کے دوران 300 سال قبل مسیح کے نوادر دریافت ہوئے ہیں۔ الجوف ریجن سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے اپنے آفیشنل اکاؤنٹ ایکس پر کہا کہ سکاکا شہر کے الطویر مقام پر تاریخی کھدائی سے متعلقہ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ 
محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ طویر مقام پر کھدائی کے دوران  2300 سے لے کر 1900 برس پرانی تعمیراتی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
کھدائی سے پتہ چلا  ہے کہ 2300 سے 1900 برس پہلے کھیتی باڑی اور مکانات کو پانی فراہم کرنے کا باقاعدہ نظام تھا۔

2300 برس پرانے مٹی کے برتن، کانسی کے سکے اور دیگر چیزیں ملی ہیں۔ (فوٹو ہیرٹیج کمیشن ایکس)

 ایک عمارت کے کھنڈر بھی دریافت ہوئے ہیں جس کے بارے میں امکان ہے کہ وہ آبادی کے دفاع کے لیے  نگراں برج کے طور پر استعمال کی جاتی ہو گی یا مذہبی عبادت گاہ کی حفاظت سے اس کا کوئی تعلق ہو گا۔ 
محکمہ آثار قدیمہ نے بتایا کہ یہاں سے اونٹ کا  ایک مجسمہ ملا ہے جو مٹی کا ہے اور مکمل حالت میں نہیں۔ یہاں سے 2300 برس پرانے مٹی کے برتن، کانسی کے سکے اور ریتیلے  پتھر کا چولہا ملا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: