Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسعی کی چھت پر نماز کا انتظام

مکہ مکرمہ ..... مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اعلان کیا ہے کہ نمازیوں کی آسانی کیلئے صفا اور مروہ (مسعی) کی چھت پر بھی نماز کے انتظامات کردیئے گئے۔ گورنریٹ نے ٹویٹر کے اپنے اکائنٹ پر توجہ دلائی کہ رمضان المبارک کے دوران حرم شریف آنے والے نمازیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انکی زیادہ سے زیادہ تعداد کو کھپانے کیلئے مسعی کی چھت پر بھی نماز کا اہتمام کردیا گیا۔ اس سے حرم شریف کے مشرق اور جنوب سے آنے والے زائرین کو راحت ملے گی۔

شیئر: