Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنوط شدہ نایاب جانور رکھنے پر شہری گرفتار

’102 حنوط شدہ جانور رکھے تھے جن میں سے تین انتہائی نایاب ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن میں ماحولیات کا تحفظ کرنے والے ادارے نے لائسنس کے بغیر 102 حنوط شدہ جانور رکھنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شہری کے گھر میں تین ایسے حنوط شدہ جانور بھی تھے جو انتہائی نایاب ہیں اور جن کا شکار منع ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’قومی مرکز برائے تحفظ ماحولیات سے اجازت لئے بغیر مذکورہ شہری نے حنوط شدہ جانور حاصل کئے ہیں‘۔
’اجازت نامے کے بغیر حنوط شدہ جانور رکھنے پر جانوررکھنے پر جرمانہ 10 ہزار ریال سے شروع ہوتا ہے‘۔
’حنوط شدہ جانور کی نوعیت اور وزن کے اعتبار سے جرمانے میں اضافہ کیا جائے گا‘۔
ادارے  نے کہا ہے کہ ’نایاب جانور کی خرید و فروخت کرنا یا انہیں شکار کرنا یا ان کے جسم کے کسی عضو کی تجارت کرنے پر 30 ملین ریال جرمانہ اور 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے‘۔

شیئر: