Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بلیو بیری کی سالانہ درآمدات 480 ٹن

’بلیو بیری کی سالانہ درآمدات کا حجم 200 ٹن تھا جو اب بڑھ کر 480 ٹن ہوگیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
تازہ ترین تجزیاتی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ سعودی عرب بلیو بیری درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2022 اور 2023 کے دوران 480 ٹن بلیو بیری درآمد کی گئی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب کو بلیو بیری سپلائی کرنے والوں میں مراکش سرفہرست ہے‘۔
’اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ 2021 اور 2022 کے دوران سعودی عرب میں بلیو بیری کی سالانہ درآمدات کا حجم 200 ٹن تھا جو اب بڑھ کر 480 ٹن ہوگیا ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی مارکیٹ بلیو بیری کی کھپت میں 38 ویں نمبر پر ہے۔

شیئر: