Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ہیتھرو ایئرپورٹ کے دس فیصد شیئرز خریدے گا، معاہدے کا اعلان

سعودی فنڈ کا کہنا ہے یہ معاہدہ اب بھی ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے ہسپانوی انفراسٹریکچر کمپنی فیروویل سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے دس فیصد شیئرز کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔
پی آئی ایف نے بیان میں کہا کہ ’ فنڈ ہیتھرو ایئرپورٹ ہولڈنگز کی ہولڈنگ فرم ایف جی پی ٹاپ کو کے دس فیصد شیئرز حاصل کرے گا جبکہ فرانس میں قائم پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ آرڈین کے ذریعے مزید پندرہ فیصد شیئرز خریدے گا‘۔
سبق نے فنانشل ٹائمز کے حوالے سے بتایا’ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ہیتھرو ایئرپورٹ کے شیئرز کی خریداری کا فیصلہ اس وقت کیا جب ایئرپورٹ کے 25 فیصد شیئرز کی مالک ہسپانوی کمپنی نے اپنے شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دی‘۔ 
عرب نیوز کے مطابق فروویل جو 2006 سے اپنے شیئرز کی مالک ہے نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ تین ارب ڈالرکا ہے۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ’ یہ خریداری اب بھی ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے‘۔
اس معاہدے کی منظوری سے برطانوی ائیرپورٹس کے آپریٹر میں ہسپانوی کمپنی کی سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی جس کا آغاز 56 فیصد سے ہوا تھا لیکن 2013 میں اسے کم کرکے 25 فیصد کردیا گیا۔
معاہدے کے تحت سعودی پبلک انویسمنٹ فنڈ ہسپانوی انفراسٹریکچرکمپنی فیرووئل کے دس فیصد شیئرز کا مالک بن گیا جبکہ فرانس میں قائم پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ پندرہ فیصد شیئرز حاصل کرے گا۔ یہ شیئرز انفراسٹرکچر فنڈز کے حوالے سے ملیں گے۔  
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ہیتھرو ایئرپورٹ میں سرمایہ کاری کے معاہدے سے خوش ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی سٹراٹیجک حیثیت حاصل ہے۔ یہ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے۔ برطانیہ اس کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے کاروباری پارٹنرز کے ساتھ  منسلک ہے۔ 
یاد رہے کہ مئی 2023 کے دوران جی پی مورگن کے تخمینے کے مطابق  ہیتھرو ایئرپورٹ کی مجموعی قیمت جس میں اس کے قرضے  شامل ہیں 24.3 ارب یورو (25 ارب ڈالر) ہے۔ 

شیئر: