Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ میں الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس کے امکان کا جائزہ

فلائی ناس اور ایو ایئر موبیلٹی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس اور ایو ایئر موبیلٹی نے سعودی عرب میں الیکٹرک طیارے چلانے کے مواقع  کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فریقین 2026 تک ریاض اور جدہ میں الیکٹرک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے امکان کا جائزہ لیں گے۔ 
فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا نے اس موقع پر کہا کہ’ ایو ایئر موبیلٹی الیکٹرک ہیلی کاپٹروں کی لنڈنگ اور پرواز کے حوالے سے خصوصی مہارت رکھتی ہے‘۔ 
ایو ایئر موبیلٹی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ’فلائی ناس کے ساتھ شراکت ہمارے مشترکہ تصور پر عمل درآمد کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگی‘۔ 
اس معاہدے سے سعودی عرب میں فضائی صنعت کو فروغ ملے گا۔  
یاد رہے کہ فلائی ناس 70 سے زیادہ ملکی و بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے ہفتے میں 1500 سے زیادہ پروازیں چلا رہی ہے۔ 
نئی یادداشت کی بنیاد پر دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں پیدا ہوں گی۔
سعودی عرب میں الیکٹرک طیاروں کی پروازیں متعارف ہوں گی۔ پورے خطے میں پائادار، موثر اور محفوظ فضائی سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔ 

شیئر: