مرکز بحر ابو سکینہ میں خالص پہاڑی شہد کا میلہ
جمعرات 30 نومبر 2023 10:39
’یہ علاقہ پہاڑی شہد کے حوالے سے بہت مشہور ہے جو ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محایل عسیر کے دیہی علاقے مرکز بحر ابو سیکنہ میں مقامی شہد کا میلہ شروع کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں خالص پہاڑی شہد فروخت کیا جائے گا۔
میلے کا افتتاح محایل عسیر کے سکریٹری سعد بن راشد الاسمری اور وزارت زراعت کے علاقائی دفتر سربراہ انجینئر احمد بن محمد آل مجثل نے کیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ علاقہ پہاڑی شہد کے حوالے سے بہت مشہور ہے جو ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے‘۔
’میلے میں فروخت کئے جانے والے شہد کو وزارت کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد تاجر کو سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے‘۔
’میلے کا مقصد شہد کے صارفین اور تاجروں کو متوجہ کرنا اور ملک بھر میں اسے متعارف کرانا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں ضمن میں بچوں اور بڑوں کے لیے متعدد ثقافتی اور تفریحی پروگراموں کا بھی اہتمام رکھا گیا ہے‘۔