Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ گرم ترین علاقہ، مدینہ میں غبار: محکمہ موسمیات

’مکہ مکرمہ ملک کا سب سے گرم علاقہ ہوگا جہاں درجہ حرارت 34 ڈگری ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مدینہ منورہ ریجن میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرد وغبار کے باعث حد نگاہ 3 سے 5 کلو میٹر تک محدود رہے گی۔
محکمے کا کہنا ہے کہ ’یہ کیفیت الحناکیہ اور المہد میں زیادہ ہوگی تاہم مدینہ منورہ شہر بھی اس سے جزوی طور پر متاثر رہے گا‘۔
’گردو غبار صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گا جبکہ سب سے زیادہ کھلے مقامات کے علاوہ ہائی وے متاثر ہوگا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو مکہ مکرمہ ملک کا سب سے گرم علاقہ ہوگا جہاں درجہ حرارت 34 ڈگری ہوگی‘۔
’ملک کے سرد ترین علاقوں میں طریف ہے جہاں درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
 

شیئر: