Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

نماز جنازہ آج بعد نماز عصر حرم مکی میں ادا کی جائے گی(فوٹو، ایس پی اے)
شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ مسجد الحرام میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق  ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کے انتقال پران کی مغفرت اوربلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔
دریں اثنا عاجل نیوز کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز جدہ کے علاقے کورنیش میں رہائش پذیر تھے ۔ انکا انتقال 84 برس کی عمر میں ہوا۔
شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود نے متعدد مناصب پرخدمات انجام دیں۔ 1985 میں وہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دوراقتدار میں تبوک کے گورنررہے ۔
بعدازاں انہیں اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔
وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے 29 ویں فرزند تھے۔

شیئر: