Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹروکیمیکل کی بین الاقوامی طلب برقرار رہے گی: سعودی وزیر توانائی 

2040 تک پیٹروکیمیکل کی سالانہ پیداوار 1.2 ٹریلین ٹن تک پہنچ جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے توقع  ظاہر کی ہے کہ’ پیٹروکیمیکل کی بین الاقوامی طلب برقرار رہے گی۔ اس کا اثر ہائیڈروکاربن کی طلب بڑھنے کی صورت میں نکلےگا‘۔ 
اخبار24 کے مطابق وزیر توانائی نے قطر میں سالانہ کانفرنس ’جپکا 17‘ سے خطاب میں کہا کہ’ پیٹروکیمیکل اور ان سے نکلنے والے اجزا گاڑیوں کی پچاس فیصد ضروریات کا حصہ ہیں۔ ان میں الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں‘۔ 
شہزادہ عبدالعزیز نے اطمینان دلایا کہ’ ہائیڈروکاربن کا شعبہ آمدنی فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں کے لیے منافع کا ذریعہ بنا رہے گا‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ’ 2040 تک عالمی سطح پر پیٹروکیمیکل کے شعبے میں شرح نمو 50 فیصد سے زیادہ ہوگی۔ اس کی سالانہ پیداوار 1.2 ٹریلین ٹن تک پہنچ جائے گی‘۔

شیئر: