Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’966+‘: شہری زندگی، ثقافت اور شناخت پر مبنی نئی دستاویزی سیریز

وزارت اطلاعات کے ’کنوز انیشیٹیو‘ نے دستاویزی سیریز ’966+‘ کا افتتاح کر دیا ہے جس میں شہریوں سے متعلق اور ان کی روز مرہ کی زندگی سے وابستہ کئی موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔ 
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ افتتاح اُس انیشیٹیو کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت مملکت کے اندر سے وہ کہانیاں سامنے لائی اور سنائی جائیں گی جو ابھی تک کسی وجہ سے منظرِ عام پر نہیں آ سکیں۔ ان کہانیوں کو عالمی انسانی تاریخ کے ایک حصے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
اس نئے انیشیٹیو کا ٹائٹل، باہر کے کسی بھی ملک سے مملکت میں فون کرنے کے لیے ڈائل کیا جانے والا بین الاقوامی کوڈ ’966+‘ ہے جسے پہچاننا قطعاً دشوار نہیں ہے۔
اس انیشیٹیو کی ہر قسط میں شہریوں سے جڑا کوئی موضوع زیرِ بحث لایا جائے گا جس کا تعلق ان کی شناخت اور ثقافت سے ہوگا۔
مثال کے طور پر اس میں سوشل میڈیا بھی آجائے گا اور اس کے علاوہ دیگر موضوعات بھی جن میں مملکت میں گلوکاری کی تاریخ، عربی زبان اور دوسرے عنوانات بھی شامل ہوں گے جو روز مرہ کی عوامی بحث کا حصہ بن چکے ہیں۔ 
ہر موضوع کو اس کے مقامی اور بین الاقوامی تاریخی سیاق و سباق کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس میں پریس، ٹیلی وژن اور فلم آرکائیو تعاون کریں گے۔

شیئر: