صحت کے شعبے میں اصلاحات، سعودی عرب کے لیے پریس گینی ایوارڈ
وزارت کے مطابق اس ایوارڈ کا ملنا سعودی وژن 2030 کے تحت صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی اصلاحات کی عکاسی کرتا ہے (عرب نیوز)
سعودی عرب کو مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور صحت کے نظام میں بہتری کے لیے پریس گینی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ایوارڈ کو وزارت صحت کے نمائندوں نے رواں مہینے فلوریڈا میں ہونے والی پریس گینی ہیومن ایکسپیریئنس کانفرنس میں وصول کیا۔
وزارت کے مطابق اس ایوارڈ کا ملنا سعودی وژن 2030 کے تحت صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی اصلاحات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس ایوارڈ کے ذریعے قومی سطح پر خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، علاج تک رسائی کو وسیع کرنے اور ہیلتھ کیئر ڈیلیوری میں جدید ایجادات کے ماڈلز کو اپنانے جبکہ کارکردگی کے معیار کو بہتر کرنے اور ملک بھر میں معیار پر مبنی ہیلتھ پریکٹس کو اجاگر کیا گیا ہے۔
پریس گینی وہ کمپنی ہے جسے عالمی سطح پر صحت کی کارکردگی اور مریضوں کے تجربات جاننے کے لیے جانا جاتا ہے۔
پریس گینی کے ایوارڈ اُن تنظیموں اور ہیلتھ کیئر کے اداروں کو دیے جاتے ہیں جو دیکھ بھال اور انسانی تجربے کے نتائج میں واضح تبدیلی دکھاتے ہیں۔
