Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

مارکیٹ میں 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 224.42 ریال رہی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں جمعہ کے روز سونے کے نرخوں میں معمولی اضافے کا رجحان رہا۔ 21 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 214.22 ریال رہی۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت میں ہونے والے اضافہ کے بعد نئے نرخ 244.82 ریال رہے۔
مقامی مارکیٹ میں 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 224.42 ریال رہی جبکہ 18 قیراط ایک گرام 183.62 ریال میں فروخت کیا گیا۔ سب سے کم فروخت ہونے والا 14 قیراط کے فی گرام نرخ 142.81 ریال رہے۔
واضح رہے  جمعرات کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں  24 قیراط ایک گرام سونے کے  نرخ 244.44 ریال تھے جبکہ 22 قیراط  ایک گرام 223.90 ریال میں فروخت کیا گیا تھا۔

شیئر: