Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونا مہنگا، فی گرام تین ریال کا اضافہ

24 قیراط کی 8 گرام گنی کی قیمت 2267.40 ریال رہی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ جمعرات کو بدھ کے مقابلے میں اچانک بڑھ گئے۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بدھ کو مارکیٹ کے بند ہونے پر 203.82 ریال تھی جو جمعرات کو بڑھ کر  206.66 ریال ہوگئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک  گرام سونے کی قیمت جمعرات کو 236.19 ریال، بائیس قیراط کی  216.51 ریال اور 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  177.14 ریال تک پہنچ گئی
مملکت میں 21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1983.98 ریال، 22 قیراط 2078.45 ریال اور 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت  2267.40 ریال رہی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: