امیر کویت شیخ نواف کی صحت مستحکم : ایوان امیری
امیر کویت کی صحت سے متعلق معلومات سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں (فائل فوٹو: کونا)
کویتی ایوان امیری کے وزیر نے جمعے کو جاری بیان میں کہا ہے کہ’ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی صحت مستحکم ہے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں امیر کویت کا ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا تھا اوران کا علاج بھی ہوا تھا۔
اس وقت بھی ایوان امیری نے بیان میں کہا تھا کہ’ امیر کویت کی صحت حالت مستحکم ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق کویتی پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ دیا تھا کہ’ جو شخص بھی امیر کویت کی صحت یا کویت کے حکمراں خاندان کے معاملات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرے گا اس کے خلاف عدالتی کارروائی ہوگی‘۔
’اس حوالے سے تحریر، بیان، تصویر، ویڈیو یا براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی ذریعے سے قیاس آرائی کا نوٹس لیا جائے گا‘۔
کویتی ایوان امیری کا کہنا ہے کہ ’وہ امیر کویت کی صحت سے متعلق معلومات سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں‘۔