Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئر پورٹ پر جعلی پاسپورٹ پر آنے والے دو افغان مسافر گرفتار

جعلسازی ظاہر ہونے پر دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر حکام نے غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخلے کی کوشش کرنے والے دو افغان مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطاق سعودی پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ ’افغان مسافر جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ جعلسازی ظاہر ہونے پر دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے حال ہی میں ایئرپوٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹو ں کے راستے غیر قانونی طریقے سے مملکت آنے کی کوشش کرنے والے متعدد مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔

شیئر: