Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے آن لائن کوئی کام نہ ہوسکے تو کیا کریں؟

امیدوار تواصل سروس سے ابشر کے ذریعے فائدہ اٹھا سکتے ہیں (فوٹو: تواصل)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ’ اگر ان کا کوئی کام ابشر کے ذریعے آن لائن نہ ہوسکے ہو تو ایسی صورت میں وہ دفاتر جانے سے قبل (تواصل) سروس سے استفادہ کریں‘۔  
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’امیدوار تواصل سروس سے ابشر کے ذریعے فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘۔
’ابشراکاونٹ پر جاکر (خدماتی) آپشن کا انتخاب کیا جائے۔ خاص طور پر محکمہ پاسورٹ کی نشاندہی کی جائے پھرتواصل سروس کا انتخاب کیا جائے‘۔
اس پر اپنی درخواست دیں جس میں متعلقہ شعبے اور ضرورت کا تعین کیا جائے اور مطلوبہ کاغذ منسلک کیے جائیں۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ایسا کرنے کی صورت میں امیدوار کو محکمہ پاسپورٹ کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی‘۔

شیئر: