Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ امداد : سعودی عرب سے 28 واں طیارہ مصر پہنچ گیا

طیارے میں 15 ٹن سے زائد طبی لوازمات بھیجی گئی (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب سے 28 واں طیارہ غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ متاثرین کے لیے اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے فلاح انسانیت اور امداد کی جانب سے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان سمندری اورفضائی ذریعے سے روانہ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز مرکز کی جانب سے ایک ہی دن میں دو طیارے روانہ کیے گئے تھے جن میں 26 ویں طیارے میں اشیائے خورونوش کے علاوہ طبی لوازمات شامل تھیں جبکہ دوسرے طیارے میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینسیں ارسال کی گئی تھیں۔
جمعہ  15 دسمبر  کے روز  روانہ کیے جانے والے 28 ویں طیارے میں 15 ٹن سے زائد طبی لوازمات بھیجی گئی ہیں جو مصر کے العریش ایئرپورٹ سے رفح بارڈر کے ذریعے غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے بھیجی جائیں گی۔

شیئر: