Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔
جمعے کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
جمعہ کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 276 روپے 21 پیسے پر فروخت ہوگا۔
حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 14 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 191 روپے 2 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

شیئر: