Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آجر کی منظوری کے بغیر اہلیہ کا ویزہ جاری نہیں ہوسکتا

  ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ آجر کی منظوری کے بغیر غیر ملکی کارکن اہل و عیال کواقامہ ویزے پر بلانے کے مجاز نہیں۔ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان طلال الشلہوب نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی ان خبروں کی کوئی حقیقت نہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی حکومت نے غیر ملکی کارکنان کو پیشے میں تبدیلی، نقل کفالہ اور اہلیہ کو آجر کی منظوری کے بغیر مملکت بلانے کی اجازت دیدی ہے۔ الشلہوب نے کہاکہ جوازات کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ کسی بھی قسم کے ویزے کے اجراءکیلئے محکمہ پاسپورٹ کی منظوری شرط نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقل کفالہ ، گھریلو عملے کے پیشے میں تبدیلی، وزارت محنت و سماجی فروغ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ شرائط پوری کرنے والے کو آن لائن منظوری مل جاتی ہے۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ جو 6لاکھ سعودی ”مساند “ پروگرام میں اندراج کرائے ہوئے ہیں ۔وہ وزارت کے دفاتر سے رجوع کئے بغیر ویزے کی کارروائی کراسکتے ہیں۔ وہ وزارت کے دفاتر میں حاضری دیئے بغیر گھریلو عملہ یا ڈرائیور بنگلہ دیش، ہندوستان ، پاکستان، فلپائن،ویتنام، سری لنکا اور کمبوڈیا سے درآمد کرسکتے ہیں۔

شیئر: