Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدہ کے قاتل سنگدل یمنی کی سزائے موت پر عمل درآمد

ایوان شاہی نے سزا پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا۔ (فوٹو المرصد)
سعودی عرب کے علاقے جازان کے حکام نے یمنی کو سزائے موت دے دی۔ اس نے والدہ کو قتل کیا تھا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ  نے کہا کہ یمنی اسحاق علی احمد بدوی نے اپنی والدہ مریم احمد عکران عراج پر چھری سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسحاق علی احمد بدوی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاش کرکے گرفتار کرلیا اور پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا۔ جس کے بعد اسے عدالت کے حوالے کردیا گیا۔
وزارت کے مطابق عدالت نے یمنی شہری کو موت کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ جس کے بعد اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی فیصلے کو برقرار رکھا۔
بعدازاں ایوان شاہی نے سزا پر عمل درآمد کا حکم جاری کردیا جس پر جازان ریجن میں عمل درآمد کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: