Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں 10 روزہ ’فوڈ ٹرک فیسٹیول‘ کا آغاز

اس فیسٹیول میں 100 فوڈ ٹرک مختلف قسم کے کھانے پیش کررہے ہیں۔ (فوٹو عاجل)
ریاض سیزن کے چوتھے ایڈیشن میں 10 روزہ ’فوڈ ٹرک فیسٹیول‘ کا آغاز ہوچکا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض سیزن میں فوڈ ٹرک فیسٹیول سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔
فیسٹول میں سعودی خاندان،غیرملکی، سیاح اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے ۔
شرکا مختلف ممالک کے شیفس کی زیر نگرانی تیار ہونے والے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

امریکی شیف جون ریاض سیزن کے اس فیسٹیول میں بے خد خوش ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

  فیسٹیول میں 100 فوڈ ٹرک موجود ہیں جہاں انواع و اقسام کے کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔ فوڈ ٹرک فیسٹیول میں مقامی اور بین الاقوامی شیفس بھی موجود ہیں۔
لاس اینجلس سے آنے والے ایک امریکی شیف جون جو چکن کی مختلف ڈشیں تیار اور سرو کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
جون کا کہنا ہے کہ ’مجھے ریاض آکر بے حد خوشی ہوئی ، یہاں دنیا بھر کے شیفس سے ملاقات اور ان کے بنائے ہوئے کھانوں کو ٹیسٹ کرنے کا موقع بھی ملے گا ، سب سے  بڑھ کر سعودی کھانوں کے بارے میں معلومات ملیں گی‘۔

فوڈ ٹرک فیسٹیول میں مختلف قسم کی آئسکریم کے بھی ٹرک ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

فوڈ ٹرک فیسٹیول میں مختلف قسم کی آئسکریم کے بھی ٹرک ہیں۔ جہاں آئس کریم مختلف سٹائل سے پیش بھی کی جارہی ہے۔
فیسٹیول میں لبنان سے آنے والے شیف محمد یوسف نے کہا کہ وہ یہاں آکر بے حد خوش ہیں کیونکہ یہاں کافی لوگ آرہے ہیں اور ہمیں اپنے  کھانے دنیا بھر کے لوگوں کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔


فیسٹیول میں جدہ اور دیگر شہروں سے بھی شیفس شریک ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

 فیسٹیول میں جدہ اور دیگر شہروں کے شیفس اپنے فوڈ ٹرک  کے ساتھ موجود ہیں اور وہ اپنے تیار کردہ پکوانوں کے ذریعے شائقین اورسیاحوں کے دل جیت رہے ہیں۔
فوڈ ٹرک فیسٹیول میں آنے والے شائقین روزانہ شام چار بجے سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک آ کر مختلف قسم کے کھانوں کا مزا لے سکتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: