Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائے کی ادائیگی کے لیے بینکنگ سسٹم کا طریقہ کار کیا ہے؟

کرائے ناموں کو مرحلہ وار ایجار میں رجسٹرکرائے جانے کا عمل جاری ہے۔ (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں ’ایجار‘ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ’کابینہ کے فیصلے کے مطابق فریقین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کرایوں کی ادائیگی کے لیے بینکنگ سسٹم کو جاری کیاجائے گا۔‘
عکاظ کے مطابق ایجار پلیٹ فارم کی جانب سے کرایوں کی ادائیگی کے سسٹم کو منظم بنانے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ کرائے ناموں کو مرحلہ وار ایجار میں رجسٹر کرائے جانے کا عمل جاری ہے۔ 
ایجار پلیٹ فارم کی انتظامیہ کا مزید کہنا کہ ’پراپرٹی سیکٹر کے معاملات کو شفاف بنانے اور فریقین (مالک مکان وکرائے دار) کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو طریقہ کار اپنایا جائے گا وہ انتہائی آسان ہو گا۔‘
’سداد‘ یا ’مدی‘ ایپ کے ذریعے کرایوں کی ادائیگی کے لیے کوڈ نمبر 153 مختص کیا جائے گا جس کے ذریعے باآسانی کرایہ ادا کیا جاسکےگا۔ 
اس حوالے سے ایجار کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈیجیٹل کرایوں کی ادائیگی اس وقت گھریلو سیکٹر کے لیے کی جائے گی، تجارتی شعبے میں اس حوالے سے دوسرے مرحلے پر کام ہوگا۔‘
کرایوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کے بعد رسید کے اجرا کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ادائیگی سسٹم میں ہوگی جہاں سے ڈیجیٹل رسید خود کارطریقے سے جاری ہوگی۔ اس عمل سے فریقین کے حقوق کا بھی تحفظ ہوگا۔
ڈیجیٹل ادائیگی کا سسٹم مکمل طور پر فعال ہونے پر کرایے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کو اختیار ہو گا کہ وہ ’ناجز‘ پورٹل کے ذریعے شکایت درج کرا سکے۔ 

شیئر: