Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رئیل سٹیٹ سے متعلق نئےاقدام کی اطلاع ایجار پورٹل پر دی جائےگی‘

2023 میں 2.8 ملین کرایہ ناموں کا اندراج کرایا گیا ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں رئیل سٹیٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق نئے اقدام کی اطلاع (ایجار) پورٹل ہی پردی جائے گی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’تمام لوگ متعلقہ معلومات کے حوالے سے ایجار پورٹل پر انحصار کریں‘۔  
عکاظ کے مطابق رئیل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان تیسیرالمفرج نے کہا تھا کہ’ جنوری 2024 سے ایجار پورٹل کے توسط ہی سے کرائے کی ادائیگی ہوگی‘۔ 
اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری اور موثر سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔  
 ایجار پورٹل کے ذریعے مصدقہ معاہدوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
ان میں 6.6 ملین مکانات جبکہ تجارتی مراکز کے کرایہ ناموں کی تعداد 1.3 ملین ہے۔ 
ایجار پورٹل پر سب سے زیادہ اندراج 2023 کے دوران کیا گیا۔ اندراج کا یومیہ تناسب 18 ہزار ریکارڈ کیا گیا۔
2023 میں 2.8 ملین کرایہ ناموں کا اندراج کرایا گیا ہے۔

شیئر: