Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کی جدائی کا غم ماں کیلئے جانکاہ

 واشنگٹن..... امریکہ میں زیر تعلیم سعودی طالب علم حسن احمد الحسن کی وفات کے72گھنٹے بعد ماں” وجدان “نے بھی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ وجدان کو نوجوان بیٹے کی موت کی اطلاع نے انتہا درجے غمگین کردیا تھا۔ خبر ملنے کے بعد سے تمام تر کوشش کے باوجود رونا دھونا بند نہیں کر پارہی تھی۔ الحسن کا انتقال ورزش کرتے ہوئے ذیابیطس کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ جانے پر ہوگیا تھا۔ ماں کو دوسرے روز مغرب کے وقت انتہائی جسمانی گراوٹ کے بعد اسپتال لیجایا گیا جہاں زندگی کی آخری سانسیں مکمل کرکے چل بسی۔ الحسن کے چچا زاد بھائی علی الحسن نے بتایا کہ ماں بیٹے کی تدفین آج پیر کو ایک ساتھ ہوگی۔ الحسن کا جنازہ امریکہ سے آج علی الصباح سعودی عرب پہنچے گا۔ الحسن 3برس سے کمپیوٹر سائنس میں اعلی تعلیم حاصل کررہا تھا۔

شیئر: