العلا فالکن کپ : 60 ملین ریال کے انعامات دیئے جائیں گے
العلا فالکن کپ کے تحت بازوں کی خوبصورتی کا مقابلہ ہوگا جس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بازوں کی رجسٹریشن 5 جنوری تک رہے گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فالکن کپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بازوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 60 ملین ریال مالیت کے انعامات دیئے جائیں گے‘۔
’بازوں کی خوبصورتی کے علاوہ میلے میں شکار مقابلہ بھی ہوگا‘۔
واضح رہے کہ العلا فالکن کپ میں مقامی افراد کے علاوہ بازوں کا شوق رکھنے والے غیر ملکی بھی شریک ہیں۔