2023 میں 10 لاکھ سعودیوں نے قطر کا وزٹ کیا
’قطر آنے والے سیاحوں میں سعودی شہری سرفہرست ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انڈین ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
گزشتہ سال 2023 کے دوران 10 لاکھ سعودی شہریوں نے قطر کا وزٹ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قطری ادارہ سیاحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’95 ملکوں کے شہریوں کو قطر آنے کے لیے پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’قطر میں سیاحت کے لیے بہت کچھ ہے جبکہ سیاحتی ویزے کے حصول کے لیے تمام آسانیاں فراہم ہیں‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’قطر آنے والے سیاحوں میں سعودی شہری سرفہرست ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انڈین ہیں‘۔