Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بیوہ خواتین کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار سے زیادہ

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق طلاق یافتہ جوڑے 4 لاکھ 45 ہزار ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں بیوہ ہونے والی خواتین کا تناسب رونڈوے ہو نے والے مردوں کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔
دونوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار ہے جن میں سے بیوہ 3 لاکھ  19 ہزار جبکہ رنڈوے 24 ہزار ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 4 لاکھ 45 ہزار طلاق یافتہ جوڑے ہیں جن میں طلاق اور خلع یافتہ شامل ہیں۔ 
سروے رپورٹ کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 میں سعودی عرب کی مقامی آبادی میں شادی کی عمر کو پہنچنے والے 3.6 فیصد طلاق یافتہ تھے جن میں سے 17.2 فیصد کی عمریں 15 سے 29 برس تھی۔ 
مملکت میں مقیم طلاق یافتہ غیرملکیوں کا تناسب 1.2 فیصد تھا جن کی عمریں 15 سے 29 برس کے درمیان تھی۔

شیئر: