Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان کا مشہور کیفے جہاں صرف ’مایوس اور غمگین‘ افراد جمع ہوتے ہیں

کیفے کو مایوس اور غمگین لوگوں کی جگہ کے طور پر مشتہر کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی)
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک کیفے اس لیے مشہور ہوگیا ہے کہ وہاں مایوس، غمگین اور منفی ذہن رکھنے والے افراد کو خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
فوربز میگزین کے مطابق ’نیگیٹیو کیفے اینڈ بار موری اوچی‘ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے علاقے شیموکیتازانا میں واقع ہے۔
کیفے کو مایوس اور غمگین لوگوں کی جگہ کے طور پر مشتہر کیا گیا ہے۔
کیفے کے مالک، جو کہ خود بھی ڈیپریشن کے مریض ہیں، کو اپنے جیسے لوگوں کے لیے کیفے کھولنے کا خیال دس سال قبل آیا تھا۔
تاہم انہوں نے اس خیال کو عملی جامہ کورونا کی وبا کے دوران 2020 میں پہنایا۔
کیفے لوگوں کو مزاج کے ترشی یا خرابی کو دور کرنے یا مایوسی کے شکار افراد کے لیے موزوں ہے۔
کیفے کے مالک نے فوربز میگزین کو بتایا کہ ’لوگ ہمشہ کہتے ہیں کہ مثبت ہونا اچھی بات ہے اور منفی ہونا بری بات ہے۔ لیکن میرا نہیں خیال منفی سوچ کا ہونا اتنا برا ہے۔‘
’میرا خیال ہے کہ منفی لوگوں میں کئی ایک لوگ زیادہ میل جول نہیں رکھتے جو کہ ان کی طرف سے ایک طرح سے رحمدلی کا ہی اظہار ہے۔ میں نے سوچا کیوں نہ ایسے لوگوں کے ریلیکس کرنے کے لیے کوئی مخصوص جگہ ہو۔‘
جاپان کے سورا نیوز 24 کے مطابق کیفے میں خواتین کے داخلے کی شرط ہے کہ ان کے ساتھ کوئی مرد نہ ہو جب کہ مردوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کا کوئی خاتون ساتھی ساتھ ہو۔
کیفے میں لوگ باہر سے کھانا لا سکتے ہیں۔ تاہم ایسی صورت میں کیفے سے کم ازکم ایک ڈرنک فی شخص آرڈر کرنا ہوتا ہے۔
دریں اثنا گذشتہ سال کے آخر میں جاپان میں ایک اور ریسٹورنٹ عجیب و غریب پریکٹس کے لیے مشہور ہوا تھا۔
جاپان کے شہر ناگویا میں واقع ریستوران میں کھانا سرو کرنے سے پہلے ویٹرس سے گالوں پر تھپڑ کھانا پڑتا تھا۔
تقریبا 300 ین مالیت کا مفت کھانا دینے سے پہلے خاتون ویٹر کسٹمر کے گالوں پر کئی تھپڑ جڑ دیتی ہیں۔

شیئر: