Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف نسل کے پرندے اور جانور ریزرو جنگلات میں چھوڑے گئے

جنگلی حیات کا تحفظ اور ان کی افزائش نسل سب کی ذمہ داری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی رکن کابینہ اور الامام ترکی بن عبداللہ ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ ترکی بن محمد نے مختلف نسل کے پرندے اور جانورافزائش نسل کے لیے ریزرو جنگلات میں چھوڑے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریزورجنگلات میں پرندے اور جانور چھوڑنے کا مقصد ان کی افزائش نسل کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کا تحفظ بھی ہے۔ 
اس موقع پر شہزادہ ترکی بن محمد نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ اور ان کی افزائش نسل سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ریزور کے تحفظ اور ان کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مملکت کے وژن 2030 کے متعین کردہ اہداف کے مطابق سبزے میں اضافہ اور ماحول کا تحفظ  شامل ہے۔ 
واضح رہے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو کا شمار مملکت کے دوسرے بڑے ریزرو میں ہوتا ہے جس کا مجموعی رقبہ 91500 مربع کلومیٹر ہے۔
یہاں 179 اقسام کے پودے اور 138 قسم کے جانور اور پرندے پائے جاتے ہیں۔

شیئر: