Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر توانائی سے پاکستانی ہم منصب کی ملاقات 

تجدد پذیر توانائی میں تعاون مستحکم کرنے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے جمعرات کو پاکستانی وزیر توانائی محمدعلی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تجدد پذیر توانائی میں تعاون مستحکم کرنے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے توانائی نے دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے موضوعات اور پیٹرول اس کی سپلائی، تجدد پذیر توانائی اور انرجی بہتر شکل میں استعمال کرنے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور محمدعلی نے توانائی کے شعبے میں قوانین، پالیسیوں اور نئے منصوبوں کے سلسلے میں تجربات کے تبادلے پر بھی گفتگو کی۔ 

شیئر: