Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب دل میں بستا ہے‘، ریاض کے سکول میں زیرتعلیم چینی طالب علم

 عربی سے ناواقفیت کو اپنی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی دارالحکومت ریاض کے ایک سکول میں زیرتعلیم چینی طالب علم عبدالرحمان نے منفرد اندازمیں سعودی عرب کے ساتھ اپنی محبت کا اظہارکیا ہے۔
محکمہ تعلیم ریاض نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر چینی طالب علم کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔  
چینای طالب علم عبد الرحمٰی جو امام ترکی بن عبداللہ پرائمری سکول میں پانچویں جماعت میں ہیں، اپنے کلاس فیلوز سے تعاون کرتے ہیں۔ سکول اساتذہ اور طلبہ میں گھل مل گئے۔ 
عبدالرحمٰی کو عربی زبان نہیں آتی تھی لیکن عربی سے ناواقفیت کو اپنی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔  
چینی طالب علم کو سعودی عرب بہت زیادہ پسند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امن و سلامتی کے مرکز کی حیثیت سے ہمیشہ دل میں بسا رہے گا۔ 
عبدالرحمٰن کے والد کو اپنے بیٹے کے مملکت میں رہنے اور تعلیم حاصل کرنے پر خوشی اورفخر ہے۔

شیئر: