Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ہاؤسز میں سٹرابری، سرخ انجیر اور امریکی انار کی کاشت

324 مربع میٹر کے رقبے میں22 گرین ہاؤسز قائم کیے گئے( فوٹو: الوطن)
سعودی عرب میں الجوف ریجن کے کاشتکاروں نے گرین ہاؤسز میں سٹرابری، سرخ انجیر اور امریکی انار کی کاشت میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجوف میں وزارت زراعت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر عبدالعزیز الرجیعی نے  گرین ہاؤسز میں سٹرابری زرعی فارم کا دورہ کیا۔
 انہیں 324 مربع میٹر کے رقبے میں قائم 22 گرین ہاؤسز پر مشتمل زرعی فارم دکھایا گیا۔
 ہر گرین ہاؤس میں سٹرابری کے چھ ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ سالانہ  پیداوار 70 ٹن تک ہورہی ہے۔ 
پائیدار زراعت کے فروغ اور ریسرچ  کرنے والے قومی مرکزکا کہنا ہے  الجوف میں سٹرابری کی کاشت میں کامیابی کے کئی اسباب ہیں۔
  یہاں زرعی فارموں کو کفایتی نرخوں پر پودے فراہم کیے گئے ہیں۔  سعودی عرب عمدہ پیداوار یقینی بنانے کے لیے سٹرابری کے مختلف قسم کے  پودے درآمد کررہا ہے۔ 
قومی مرکز نے بیج کے ذریعے سٹرابری کے پودے تیار کرنے کے حوالے سے ایک جائزہ مکمل کیا ہے تاکہ سٹرابری کی پیداوار پر آنے والی لاگت کم ہونے کے ساتھ فصل کا دورانیہ محدود اور پیداوار بہترین ہوسکے۔

شیئر: