Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹرابری کی کاشت کے لیے سعودی شہری کا انوکھا طریقہ

آبی زراعت کے طریقہ کار میں کھاد اور پانی کی بچت ہے- (فوٹو: وزارت ماحولیات و پانی وزراعت ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ایک شہری فہد البقمی نے مٹی کے بغیر آبی زراعت پر انحصار کرتے ہوئے ریاض میں سٹرابری کی کاشت میں کامیابی حاصل کی ہے۔  وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے سعودی کاشتکار کے انوکھے طریقے کی تفصیل سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فہد البقمی نے سٹرابری کی کاشت سے متعلق بتایا کہ وہ 2012 سے آبی زراعت کا تجربہ کررہے ہیں اور کئی اشیا کی کاشت میں کامیاب ہو چکے ہیں، سٹرابری بھی ان میں سے ایک ہے۔ 

آبی زراعت کی بدولت کاشت کار اس طرح اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں- (فوٹو: وزارت ماحولیات و پانی وزراعت ٹوئٹر)

البقمی نے بتایا کہ مٹی کے بغیر سٹرابری کی کاشت کا خاص نظام تیار کیا اور وہ اس میں کامیاب ہو گئے۔
سعودی شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے سٹرابری کی کاشت کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا، اسے تسلیم کرلیا گیا ہے۔  

البقمی نے کاشت کاروں سے کہا کہ وہ آبی زراعت کا طریقہ اپنائیں (فوٹو: وزارت ماحولیات و پانی وزراعت ٹوئٹر)

البقمی نے کاشت کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ آبی زراعت کا طریقہ کار اپنائیں۔ اس میں کھاد اور پانی دونوں کی بچت ہے۔ اس کی بدولت کاشت کار صاف ستھری پیداوار حاصل کرلیتا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: