Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد بپلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے مکہ ریجن میں سیکیورٹی حکام نے ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
محکمہ امن عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’سوشل میڈیا پر بصری مواد کے ذریعے ایک دوسرے شخص کو ہراساں کرنے پر کارروائی کی گئی۔‘
’انسداد ہراسیت قانون کی خلاف ورزی پر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد بپلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘

شیئر: