Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’ٹڈی برگر‘ کے سوشل میڈیا پر چرچے

ان دنوں مدینہ منورہ اور قصیم ریجنوں میں ٹڈیاں کثرت سے ہیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں ’ٹڈی برگر‘  (برجر الجراد) کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ٹڈی کھانے کے شوقین اسے تیار کرنے اور اس کی ڈش کے حوالے سے نئے طریقے آزما رہے ہیں انہی میں سے ایک ’ٹڈی برگر‘ بھی ہے۔ 
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں ٹڈیوں کا موسم شروع ہونے کے قریب ہے۔
 قصیم کے ایک باشندے فہد العنزی نے  ٹڈی پکانے کا طریقہ اس ڈش کے فوائد سے آگاہ  کیا۔ 
فہدالعنزی کا کہنا ہے زندہ ٹڈی محض پانی میں تیار کی جاتی ہے جس میں پیاز، خوردنی تیل اور اپنی پسند کے مصالحہ جات شامل کیے جاتے ہیں۔ بعض لوگ ٹڈی کی ڈش ساتھ سلاد(الخس) بھی استعمال کرتے ہیں۔ 
سعودی شہری نے بتایا کئی لوگ ’ٹڈی برگر‘ بھی بنا رہے ہیں۔ جو برگر کے مشہور (بن) میں  ٹڈی، پیاز، کیچپ پر مشتمل ہوتا ہے کئی لوگ اس میں دیگر اشیا بھی شامل کرتے ہیں۔ 
ان دنوں مدینہ منورہ اور قصیم ریجنوں میں ٹڈیاں کثرت سے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے ٹڈی سے بنائی گئی اس کی ڈش لذیذ ہوتی ہے۔ ابھی تک سعودی عرب میں ایسے ریستوران نہیں جو ٹڈی سے بنی ڈش پیش کرتے ہوں۔ 
تاہم ماہرین نے ٹڈی کھانے سے منع کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ٹڈی دل کو روکنے کے لیے مہلک کیمیکل استعمال ہوتے ہیں۔
بڑا خطرہ  ہے کہ ٹڈی کے مرنے کے بعد بھی مہلک مادہ اس کے جسم میں کہیں نہ کہیں موجود ہو۔ اس کے کھانے سے زہر خورانی ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں بعض افراد ٹڈی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ ایک کلوٹڈی 150 سے 450 ریال میں فروخت کی جاتی ہے۔

شیئر: