Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ کے سیکریٹری جنرل کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقات

رابطہ عالم اسلامی اور اونروا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو عرب نیوز)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور آرگنائزیشن آف مسلم سکالرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( اونروا) کے نمائندہ دفتر کی ڈائریکٹر گریٹا گنر سڈوٹیر سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کی ایجنسی کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد اور غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
رابطہ عالم اسلامی اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے درمیان تعاون کے مواقع کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطہ کے سیکریٹری نے نیو یارک میں اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر برائے کلائمنٹ ایکشن سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے ماحولیاتی آگاہی کو فروغ  دینے میں مذہبی تنظیموں، اداروں اور رہنماوں کے کردار کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: