Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت 

عالمی برادری شہریوں کے تحففظ کے لیے اپنی ذمہ داردی پوری کرے (فوٹو: روئٹرز)
رابطہ عالم اسلامی نے غزہ پٹی میں جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت  کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔
 رابطہ عالم اسلامی جنرل سیکریٹریٹ نے بدھ کو بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جو مسلم علما کے ادارے کے سربراہ بھی ہیں جبالیا کیمپ پر اس جارحانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس مں متعدد بے گناہ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نےعالمی برادری پر زور دیا کہ’ وہ شہریوں کے تحففظ اور انہیں س طرح کی اجتماعی سزا سے بچانے کے لیے اپنی ذمہ داردی پوری کرے جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے‘۔ 
انہوں نےعالمی برادری سے کہا کہ’ وہ جنگ بندی کی اپیلوں اور انتباہ کو نظر انداز کرنے کے خلاف کھڑی ہو اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ان واقعات کو فی الفور بند کرانے کے لیے اپنا فرض ادا کرے۔ ان واقعات نے ہر صاحب ضمیر انسان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ بین الاقوامی انسانی قانون اور بے قصور شہریوں کی سلامتی کےلیے سات اکتوبر 2023  کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی غزہ کے بارے میں جاری قرارداد پر عمل درآمد کیا جائے‘۔ 
یاد رہے کہ شمالی غزہ میں سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں بے گناہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر: