Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شہری اورغیر ملکی ممنوعہ سرحدی علاقے کے قریب نہ جائیں‘

30 ماہ تک قید یا 25 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے محکمے نے  خبردار کیا ہے کہ’ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی ممنوعہ سرحدی علاقے  کے قریب نہ جائیں۔ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا ہے۔‘ 
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ سرحدی علاقوں کے قریب جانے پر پابندی ہے۔ بعض سعودی شہری یا مقیم غیرملکی جنگلات کی سیر کرتے ہوئے یا  ٹرفل مشروم کی تلاش میں ممنوعہ سرحدی علاقے میں داخل  ہوجاتے ہیں ایسا کرنے سے گریزکیا جائے۔‘
محکمے کا کہنا ہے’ جو شخص ممنوعہ بری سرحدی علاقے میں 20 کلو میٹر کی حد سے آگے بڑھے گا اسے 30 ماہ تک قید یا 25 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔‘ 

شیئر: