Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی سے جواب طلب

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے رپورٹ پیش کی۔سماعت کے دوران حسین نواز کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے موکل کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ اٹھا یا۔ انہوں نے کہا کہ وڈیو ریکارڈنگ کی کسی قانون میں اجازت نہیں۔ تصویر لیک ہونے کی ذ مہ دار جے آئی ٹی ہے۔ تحقیقات کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ دباو ڈالنے کے مترادف ہے، تصویر لیک کر کے آئندہ طلب کئے جانے والوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے رحم و کرم پر ہوں گے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ حسین نواز کی تصویر اسکرین شاٹ ہے۔ وڈیو ریکارڈنگ نہیں۔ اس معاملے پر جے آئی ٹی کو سن لیتے ہیں۔ تحقیقات کی ضرورت ہوئی تو دیکھیں گے۔
 

 

شیئر: