Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ 30منٹ کی چہل قدمی سے اموات کی شرح کم

 ہارورڈ.....ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ روزانہ 30منٹ کی چہل قدمی سے سرطان زدہ افراد کی اموات کی شرح میں تقریباً50فیصد کمی ہو سکتی ہے جبکہ باقاعدہ ورزش بھی بہت مفید ہے اور اس سے سرطانی ٹیومر کے بڑھنے کا عمل رک جاتا ہے اور مریض نسبتاً زےادہ دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے ۔ اگر مرض کی تشخیص بروقت ہوئی ہو تو جدید ترین دواﺅں کے طفیل وہ بالکل صحت مند بھی ہو سکتے ہیں اور ایسی مثالیں بڑی تیزی کے ساتھ سامنے آرہی ہیں ۔ اس حوالے سے جاری ہونیوالی رپورٹ ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کی ہے اور اس دوران انہوں نے 992اےسے افراد کا جائزہ لیا جو سرطان سے متاثر ہو چکے تھے اور ان میں سے بعض کا مرض تیسرے مرحلے تک بھی پہنچ گیا تھا ۔ 

شیئر: