Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں 24 گھنٹے سینیٹائزنگ و صفائی کے انتظامات 

یومیہ 20 ہزار قالینوں کی صفائی اور سینیٹائزنگ کی جاتی ہے(فوٹو، ایس پی اے) 
حرمین شریفین  کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں سینیٹائزنگ، صفائی اور معطر کرنے کی سہولت 24 گھنٹے فراہم کی جارہی ہے۔ 
المدینہ اخبار کے مطابق اعلی ادارے کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے مسجد نبوی مسجد نبوی کےاندر، بیرونی صحنوں اور چھت پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ 
سیکڑوں کارکن مسجد نبوی کی صفائی اور سینیٹائزنگ کے امور انجام دیتے ہیں مامور ہیں۔ اس مقصد کے لیے جدید ترین مشینیں بھی استعمال کی جارہی ہیں اور دستی وسائل سے بھی کام لیا جارہا ہے۔ 
روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار قالینوں کی صفائی اور سینیٹائزنگ کی جارہی ہے۔ 
مصروف ترین اوقات خصوصا جمعہ کے روز زائرین اور نمازیوں کے لیے مثالی ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی، دھلائی، سینیٹائزنگ اور معطر کرنے کی کارروائیوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ 

بیرونی صحنوں کی صفائی کے لیے مخصوص گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

نگراں ادارے نے توجہ دلائی کہ عشا کی نماز سے قبل بیرونی صحنوں اور راہداریوں کی صفائی، گاڑیوں اور مشینوں کے ذریعے مقررہ پروگرام کے مطابق کی جارہی ہے۔ 
صفائی کارکن اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ مردانہ و زنانہ سو دروازوں سے نمازیوں کے اندر آنے اور باہر جانے کا عمل ان کے کام سے متاثر نہ ہو۔ 

شیئر: