Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوالکلام آزاد مرکز کے وفد کا شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کا دورہ

مہمانوں کو قرآن کریم کی چھپائی کے مراحل سے آگاہ کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
نیودہلی کے مرکز ابوالکلام آزاد کے نگران اعلی شیخ محمد عبدالحمید الرحمانی نے اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ کے شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پرنٹنگ پریس کمپلیکس کے سیکرٹری جنرل عاطف بن ابراہیم العلیان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں پریس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مرکز ابوالکام آزاد کے وفد کو شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کے تمام شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔ پریس میں قرآن کریم کی چھپائی اورترجمہ سیکشن کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
پرنٹنگ پریس کے سیکرٹری جنرل نے مہمانوں کو قرآن کریم کے نسخوں کی دنیا بھر میں ترسیل کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔
شیخ عبدالحمید رحمانی نے پرنٹنگ پریس کی وزٹر بک میں اپنا تاثرات بھی درج کیے۔

شیئر: