Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات، نئے ضوابط کی وضاحت

ضوابط سول سروس قانون والے اداروں کے ملازمین پر لاگو نہیں ہوں گے(فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے سرکاری گزٹ ’ام القری‘ نے عیدین کی چھٹی کے حوالے سے جاری نئے ضوابط کی وضاحت کی ہے۔
 عید الفطر اورعید الاضحی سے متعلق تعطیلات کے نئے ضوابط سول سروس قانون والے اداروں کے ملازمین پر لاگو نہیں ہوں گے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ سرکاری اداروں میں قانون محنت کے پابند ملازمین کی عید الفطر اورعید الاضحی سے متعلق تعطیلات کے بارے میں جو ضوابط جاری کیے گئے ہیں وہ مشروط ہیں۔‘ 
 جو سرکاری ادارے اپنے لائحہ عمل کے مطابق قانون محنت کا لائحہ عمل لاگو کررہے ہوں اور ان کے یہاں اپنا منظور شدہ انتظامی لائحہ عمل ہو انہیں اپنے انتظامی ضوابط میں ترمیم کرنا ہوگی۔
ان اداروں کو عید الفطر اور عید الاضحی کی چھٹی چار ورکنگ ڈیز اور زیادہ سے زیادہ پانچ ورکنگ ڈیز کرنا ہوگی۔ 
تعطیلات کے نئے ضوابط ان اداروں پر بھی لاگو ہوں گے جن کے تمام ملازم قانون محنت کے تحت کام کررہے ہوں۔ 
قومی مرکز نے وضاحت کی کہ’ وہ ادارے جن کے ملازم ایک سے زیادہ قانون کے پابند ہوں وہ اپنے یہاں قانون محنت کے تحت کام کرنے والے ملازمین پر عائد ہونے والی پہلی شق ہی نافذ کریں گے۔‘ 

شیئر: