مکہ مکرمہ: فورتھ رنگ روڈ انٹرسیکشن پروجیکٹ مقررہ وقت سے پہلے مکمل
جمعرات 19 فروری 2026 21:53
ٹریفک کی روانی میں بہتری کے ساتھ زائرین کو سہولت ہوگی۔(فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ رائل کمیشن نے کہا ہے کہ’ کنگ فیصل روڈ (السیل) کے ساتھ فورتھ رنگ روڈ انٹرسیکشن پروجیکٹ کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلیا گیا۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق فورتھ رنگ روڈ انٹرسیکشن پروجیکٹ کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں بہتری کے ساتھ اہل مکہ اور زائرین کو سہولت ہوگی۔

شاہراہ کی تکمیل کے بعد رنگ روڈ نمبر چار اور کنگ فیصل روڈ سے آنے والے ’حرم اور السیل‘ کا ٹریک استعمال کرسکیں گے جس سے چوراہے پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔
روڈ پروجیکٹ سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ چوراہوں پر ازدحام نہ صرف ختم ہوجائے گا بلکہ ٹریفک سیفٹی میں بھی اضافہ ہو گا۔
نئی شاہراہ سے حج وعمرہ سیزن کے دوران مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے اور مشاعرہ مقدسہ (منی، مزدلفہ اورعرفات) جانے کے لیے ٹریفک ازدحام کی صورتحال بہتر ہوگی۔
