Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہ رمضان میں مسجد نبوی ’ریاض الجنہ‘ کی زیارت کے لیے نیا شیڈول

 ریاض الجنہ کے لیے نسک ایپ پر پیشگی بکنگ کرنا ضروری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 ادارہ امورحرمین شریفین نے ماہ رمضان کے دوران مسجد نبوی ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے ایس پی اے کے مطابق مطابق ماہ مبارک کے پہلے دوعشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی ٹائمنگ صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک جبکہ صبح 2 بجے سے نماز فجر سے قبل 5 بجے صبح تک ہوں گے۔
زائرخواتین کے لیے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے ٹائمنگ صبح 11 سے دوپہر 1.40  منٹ تک جبکہ نماز فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہیں۔
رمضان کے تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے تین ٹائمنگ ہیں۔ صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک، رات 11 سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک ہوگا۔
تیسرے عشرے میں خواتین کے لیے ریاض الجنہ کی ٹائمنگ فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہیں۔
ادارہ امورحرمین کا کہنا ہے’ ریاض الجنہ کے لیے نسک ایپ پر پیشگی بکنگ کرنا ضروری ہے۔ اپائنٹنمٹ کا مقصد زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مقررہ وقت پر ریاض الجنہ میں آرام سے نوافل ادا کرکے روضہ رسول پر سلام عرض کرسکیں۔‘
یاد رہے روضہ شریفہ(ریاض الجنہ) کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر وزیٹر کو دس مننٹ ملتے ہیں۔

 

شیئر: